Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کے لیے مسجد الحرام کے مزید دروازے کھول دیے گئے 

صحنوں والے مصلوں سے منسلک دروازے بھی کھول دیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کےلیے مسجد الحرام کے مزید دروازے کھول دیے ہیں۔
زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لیے زمینی منزل کے مصلوں تک پہنچانے والے  گیٹ نمبر87، 88، 89، 90 اور91، اجیاد پل گیٹ زینہ 91 کا دروازہ، زینہ 84 کا دروازہ، زینہ 74 کا دروازہ اور پہلی منزل اور چھت کے مصلوں سے منسلک الشبیکہ دروازہ کھولا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجدالحرام میں نمازیوں کو منظم کرنے والے ادارے کے انچارج خلف العتیبی نے بتایا کہ ’مزید دروازے کھولنے کا فیصلہ مصلوں کے اندر اژدحام روکنے کےلیے کیا  گیا ہے‘۔

زائرین کی تعداد کو دیکھنے ہوئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ تیسری توسیع کے مصلوں اور صحنوں والے مصلوں سے منسلک دروازے بھی کھول دیے جائیں گے‘۔
خلف العتیبی کا کہنا ہے کہ’ زائرین کی آمد ورفت کے حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ رمضان میں فرض نمازیں اور تراویح کے لیے آنے والوں کی تعداد کو دیکھنے ہوئے مزید دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے‘۔
 ’کوشش ہے کہ زائرین کو فرض نمازوں اور تراویح میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ ادارے کے اہلکار اس بات کو بھی یقینی بنائے رکھتے ہیں کہ مطاف اور مصلوں تک جانے والے بڑے اور ذیلی راستوں اور راہدایوں کو  کھلے رکھاجائے یہاں کسی کو بیٹھنے نہ دیا جائے تاکہ زائرین کو آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے‘۔

شیئر: