سعودی عرب اور برونائی دارالسلام کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سعودی عرب اور برونائی دارالسلام کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اتوار 9 اپریل 2023 22:25
فیصل بن فرحان نے برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جدہ میں برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ ایروان یو سف کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان شراکت داری، تعاون کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سلطنت برونائی دارالسلام کے وزیر خزانہ محمد امین لیو عبداللہ سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔