Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبرحملہ ہند کو مفلوج کرنے میں ناکام

نئی دہلی۔۔۔۔ڈیڑھ سو سے زائدملکوں پر سائبر کا گزشتہ دنوں جو حملہ ہوا تھا وہ ہندوستان کو مفلوج کرنے میں ناکام رہالیکن بعض تاجروں کو نقصان ضرور ہوا ہے۔ بینکوں ، سرکاری محکموں اورکارپوریٹ ہاؤسز میں آن لائن سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ہی یہ مشینیں چلائیں۔سوشل میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ متعدد مقامات پر اے ٹی ایم کام نہیں کررہیں تاہم بینکاروں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان میں رکھی گئی رقم ختم ہوچکی ہو۔

شیئر: