مکہ میں سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی پہلی مسجد
تمام مشینیوں کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ میں سمارٹ سسٹم استعمال کرنے والی پہلی مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر اسلامی امورنے کہا کہ ’مکہ کے العوالی محلے میں ’ھیا العساف‘ جامع مسجد اپنی نوعیت کی پہلی جامع مسجد ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ روشنی، ایئر کنڈیشن سمیت مسجد کے تمام وسائل جدید اورسمارٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں‘۔
شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ’ ھیا العساف جامع مسجد میں بجلی، ایئرکنڈیشن، پانی کے ٹینک اور پانی پمپ کرنے والی تمام مشینیوں کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ پانی اور بجلی کے خرچ کا حساب اور نگرانی سمارٹ سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اس سے پچاس فیصد سے زیادہ بچت ہوگی‘۔
’مسجد میں کسی بھی خرابی یا گڑبڑ کی نشاندہی یا اطلاع خودکار سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگی‘۔