Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں گاڑی راہگیر اور مسافر بس سے ٹکرا گئی، ایک ہلاک

زخمیوں کا ینبع رائل کمیشن کے میڈیکل سینٹر میں علاج کیا جا رہا ہے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے ینبع میں ٹریفک حادثے میں ایک شخصں ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
اخبار24 کے مطابق ینبع میں امیرعبدالعزیز بن ماجد روڈ اور امیر عبداللہ بن ترکی روڈ کے چوراہے پر تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیر اور پھر مسافر بس سے ٹکرا گئی جس پر38 تارکین وطن سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں  بتایا گیا کہ ’حادثے میں مسافربس الٹ گئی جبکہ گاڑی کی ٹکر سے راہگیرکی ہلاکت ہوئی ہے‘۔
ینبع رائل کمیشن میں امن و سلامتی اور صنعتی سلامتی کے آپریشن روم کا کہنا ہے کہ ’ینبع رائل کمیشن کے میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی وارڈ میں 41 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی‘۔
 ان میں سے 17 کا علاج سینٹر میں کیا جارہا ہے اورتمام کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 24 تارکین کو طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
ینبع رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ’ شہری اور مقیم غیرملکی ٹریفک سلامتی ضوابط  کی پابندی کریں‘۔

شیئر: