مکہ ریجن کی اللیث کمشنری میں افطار سے کچھ دیر قبل پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی ٹرالر ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرالر پر پینے کے پانی کے کارٹن لدے ہوئے تھے۔ حادثہ اللیث کمشنری کے مشرق میں ذھب گاؤں کے المرار درے میں پیش آیا۔
ٹرالر الفحو قریے کی فلاحی انجمن کے لیے پانی کے کارٹن لے کر جا رہا تھا، اور حادثے کے نتیجے میں ٹرالر الٹ جانے سے اس میں آگ لگ گئی۔
ٹریفک ذرائع کا کہنا ہے کہ ’حادثے کی بڑی وجہ المرار درے کے خطرناک موڑ ہیں۔‘
مقامی شہری اور پہاڑی راستے پر سفر کرنے والے طویل عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ درے میں اصلاح و مرمت ضروری ہے اور یہاں خطرناک موڑ سنگین حادثات کا سبب بنتے ہیں۔