سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جنوبی کیرولینا سے والے امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان موجود تھے۔
امریکہ کی جانب سے سعودی عرب میں تعینات امریکی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ اور معاون سینیٹر لینڈسی ایرن سٹرکلینڈ موجود تھے۔