Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کے حوالے سے چین کے کردار کو سراہا۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے جی سی سی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے روابط کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت کاری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: