Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد، دس سال بعد پہلا سرکاری دورہ

سعودی نائب وزیر خارجہ نے جدہ ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے بدھ کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شامی وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک مباحثے میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جو ملک کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔
اجلاس میں شامی پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے اور شام کے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی آمد کو یقینی بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شام میں 2011 کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔
دورے میں شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

شیئر: