Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں 32 ٹن سے زیادہ فوڈ پیکیج تقسیم

البانیہ میں چار ٹن، موریطانیہ میں سات ٹن جبکہ شمالی دارفر میں 500 فوڈ  باسکٹس تقسیم گئیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی دنیا کے مختلف ممالک میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ موریطانیہ، سوڈان، البانیہ اور لبنان میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے کیمپوں میں مقیم شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں 32 ٹن سے زیادہ فوڈ پیکیج تقسیم کیے جس سے دو ہزار 500  سے زائد پناہ گزین مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے البانیہ میں چار ٹن فوڈ ، موریطانیہ کے نواکشوٹ میں تقریباً سات ٹن جبکہ شمالی دارفر میں 500 فوڈ  باسکٹس تقسیم گئیں جس سے تین ہزار 198  افراد مستفید ہوئے۔
یہ  انیشیٹیوز انسانی اور امدادی کوششوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئے ہیں جو مملکت شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف بحرانوں سے متاثرہ لوگوں اور ممالک کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 87 ممالک میں مختلف قسم کے  دو ہزار 208  امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 6  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام 341 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 229 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

شیئر: