Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام کا رابطہ 

شامی بحران کے سیاسی حل تک رسائی کی ہر کوشش کے ساتھ ہیں( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے شام نے بدھ کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی نے شامی بحران کا سیاسی حل نکالنے کے طریقوں اوراس حوالے سے اپنے کردار پر سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ سعودی عرب شامی بحران کے ایسے سیاسی حل تک رسائی کی ہر کوشش کے ساتھ ہے جو شام کےامن و استحکام، اتحاد اور اس کی عرب شناخت کا محافظ ہو اور اس سے شام میں تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے‘۔

شیئر: