سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کی وزیر ڈاکٹر گریس نالیدی بینڈور سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا۔
فریقین نے خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔