Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرجان سے الجزائر اور قبرص کے ہم منصبوں سے رابطہ

 علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فائل فوٹو :عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ دونوں وزرائے خارجہ نے رمضان کی آمد پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائری ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا‘۔
دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے انہیں بڑھانے کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کو ان کے قبرصی ہم منصب نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے قبرصی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: