Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں و کشمیرمیں خادم حرمین افطار پروگرام جاری

مرد وخواتین کے لیے افطاری کے الگ الگ انتطامات کیے گئے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت اسلامی امور ودعوت و رہنمائی نے انڈیا میں مذہبی اتاشی کے توسط سے جموں و کشمیر میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام جاری کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے جموں و کشمیر میں جمعیت اہل حدیث کے صدر دفتر میں 1200 روزہ داروں کے افطار کا انتظام کیا جس میں مرد اور خواتین شامل تھے۔ 
افطار پروگرام کے شرکا نے اسلام اور اس کے پیروکاروں کے ساتھ اخوت کے رشتے کے تقاضے پورے کرنے اور رمضان میں افطار سکیم نافذ کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا  کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت کو ہمیشہ خوشحال بنائے رکھے۔ 
یاد رہے کہ وزارت اسلامی امور  ماہ رواں رمضان کے  آغاز سے انڈیا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں افطار پروگرام چلا رہی ہے۔ نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں بھی افطار پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ اس سے ایک لاکھ سے زیادہ  روزہ دار فیض یاب  ہوں گے۔ 

شیئر: