Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر توانائی سے ڈچ وزیر خارجہ کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی میں سعودی کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی( فوٹو: ٹوئٹر وزارت توانائی)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعے کو جدہ میں ہالینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا خصوصاً تجدد پذیر توانائی اور ماحول دوست ہائیڈروجن کے امور زیر بحث آئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ہائیڈروجن کا اہم سپلائر بننا چاہتا ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب سے یورپی ممالک کے لیے ماحول دوست ہائیڈروجن کی برآمدات کے لیے روٹرڈیم پورٹ کو راہداری کے طور پر استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لیا۔
دونوں وزرا نے ملکی اور علاقائی اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کی کاوشوں پر بھی بات چیت کی۔ سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹو زیر بحث آئے۔

شیئر: