Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے سلطنت عمان کے ہم منصب کی ملاقات

علاقائی اور بین الااقومی امور میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو جدہ میں مشاورتی اجلاس کے موقع پر سلطنت عمان کے ہم منصب بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الااقومی امور میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی عرب اورعمان نے خطے کے ممالک اور عوام کے لیے مزید استحکام اور خوشحالی کے حصول کےلیے مشترکہ خلیجی اور عرب اقدام کی سپورٹ میں دونوں برادر ملکوں کی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: