Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمرانوں کے نام رسول اللہ ﷺکے پیغامات دعوت مدینہ نمائش میں پیش

مدینہ منورہ - - - -  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی دعوت کی تبلیغ کیلئے اپنے دور کے بادشاہوں ، حکمرانوں اور سلاطین کے نام پیغامات ارسال کئے تھے۔ ان میں حبشہ کے نجاشی، روم کے ہرقل، فارس کے کسریٰ ، بحرین کے المنذر، یمامہ کے حوذہ الحنفی، یمن کے الحارث الحمیری، غساسنہ کے الحارث الغسانی کے نام سرفہرست ہیں۔ کسریٰ اسلامی دعوت سے ناواقف تھا۔ قیصر دعوت کا منتظر تھا۔ مصر کے مقوقس نے پذیرائی کی تھی جبکہ کسریٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب دعوت کے ٹکڑے کردیئے تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی طرف سے اسکی سلطنت کے ٹکڑے کردیئے جانے کی پیشگوئی کی تھی جوکچھ عرصے بعد ہی ثابت ہوگئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغامات دعوت بھیجتے وقت امراء و سلاطین کے لئے تعظیمی زبان استعمال کی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغاما ت دعوت کی فوٹو کاپیاں مدینہ منورہ میں الرسول الکریم نمائش میں پیش کی جارہی ہیں۔ اصل پیغامات استنبول کے عجائب گھر میں محفوظ ہیں۔

شیئر: