سعودی عرب میں ریاض ریجن کےادارہ اسلامی امور ودعوۃ والارشاد کا کہنا ہے کہ عید الفطرکی نماز کےلیے تین ہزار 362 جامع مساجد اورعید گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت اسلامی امور کے ریجنل ادارے کا کہنا ہے کہ ریاض شہر میں 1654 مقامات پرعید نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 60 مصلے الدرعیہ، 113 مصلے الافلاج، 34 حوطہ بنی تمیم اور27 مساجد ومصلوں کا اہتمام شقرا کے لیے کیا گیا ہے۔
ادارے نے بیان میں کہا کہ ’رماح کے لیے 33 مصلے اورجامع مساجد میں نماز عید کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ وادی الدواسرکے لیے 30، ضرما اور الدوادمی کے لیے 465 مصلے اور 78 مصلے الرین، 9 مقامات الغاط ، 172 القویعیہ جبکہ 135 مصلے اورجامع مساجد عفیف میں نماز عید کےلیے مخصوص کیے گئے ہیں جہاں نمازعید کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔