سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو سنگا پور کے ہم منصب ڈاکٹر ووین بالا کریشنن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات، تمام شعبوں میں ان کی سپورٹ اور فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔