قطر: سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں25فیصد کمی
دوحہ: قطری کی سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں 25فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاجروں اور صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی حیرتناک ہے۔ سبزی منڈی میں انگور کی پیٹی جو چند دن پہلے تک 26ریال میں فروخت ہورہی تھی ، اب 16ریال میں ہے۔ ٹماٹر کی قیمت پہلے 30اور35ریال تک تھی ، اب 15ریال ہوگئی ہے۔بیگن 25ریال سے کم ہوکر 15ریال ہوگئے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ شعبان کے آخری ہفتہ میں سبزیوں اور پھلوں پرطلب میں اضافہ ہوگا جس کے باعث قیمت میں 5فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔