Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توہین مودی‘، راہُل گاندھی کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

راہُل گاندھی کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی ریاست گجرات کی عدالت نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں حزب اختلاف کے رہنما راہُل گاندھی کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔
برطانقوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پیر کے روز راہُل گاندھی نے گجرات کے شہر سورت کی سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی اور اپنی سزا کے خلاف ریاست گجرات کے شہر سورت میں اپیل دائر کی تھی۔
راہُل گاندھی کو دو برس قید کی سزا کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل کر دیا گیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل گجرات کی ایک عدالت نے انہیں سنہ 2019 کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔
راہُل گاندھی نے ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں بزنس مین نیروو مودی اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ سب چوروں کا نام ’مودی‘ کیوں ہوتا ہے۔
دو برس قید کی سزا کے بعد اُنہیں پارلیمنٹ سے بھی نااہل کر دیا گیا تھا۔ انڈین پارلیمنٹ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’راہُل گاندھی سزا سنائے جانے کی تاریخ سے لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل ہیں۔‘
انڈین اپوزیشن رہنما راہُل گاندھی نے کہا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ سے اس لیے نااہل کیا گیا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی سے ان کے تعلق کے بارے میں سخت سوالات پوچھ رہے ہیں۔
 

شیئر: