حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود گزشتہ رات سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور سفر کے تمام اخراجات خود کریں گے ۔
عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور پاکستان ہاؤس مدینہ کا دورہ اور حج انتظامات پر بریفنگ لیں گے ۔