Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے بیٹ واپس مل گئے

کھلاڑیوں کا سامان چوری ہونے کا واقعہ 19 اپریل کو پیش آیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے کرکٹ بیٹ، پیڈز اور دیگر سامان پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
جمعے کو دہلی کیپیٹلز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کرکٹ بیٹ اور دیگر سامان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے مجرموں کو ڈھونڈ لیا ہے۔‘
ان کے مطابق ’زیادہ تر سامان تو مل گیا ہے لیکن کچھ ابھی بھی غائب ہے۔‘

دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، فلپ سالٹ اور یش ڈُھل کو اپنے بیٹ غائب ہوجانے کا پتا اس وقت چلا جب وہ بینگلور سے دہلی پہنچے۔
انڈین میڈیا کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں 16 بیٹ، پیڈز، جوتے، تھائی پیڈز اور گلوز شامل تھے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے ہر ایک بیٹ کی مالیت لاکھوں روپے میں تھی۔
خیال رہے کہ کھلاڑیوں کا سامان میچز سے پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچانے کا ٹھیکہ ایک لاجسٹک کمپنی کو دیا گیا تھا جو یہ یقینی بناتی ہے کہ کھلاڑیوں کا سامان ان کے دوسرے شہر پہنچنے سے پہلے ان کے ہوٹل پہنچا دیا جائے۔
کھلاڑیوں کا سامان چوری ہونے کا واقعہ 19 اپریل کو پیش آیا تھا جس کے بعد ’ایکسپریس فرائٹ سسٹم‘ نامی لاجسٹک کمپنی نے دہلی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔

شیئر: