Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے سوڈان سے پاکستانیوں سمیت91 افراد کو بحفاظت نکالا: سعودی سفارتخانہ

سعودی نائب وزیر خارجہ سوڈان سے آنے والے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کا خیرمقدم کر رہے ہیں (فوٹو:ایس پی اے)
اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے اکانوے شہریوں کو با حفاظت سوڈان سے نکال لیا گیا ہے۔
سعودی قیادت کی ہدایات پر سوڈان میں پھنسے ہوئے افراد کو باحفاظت نکالنے کے لیے سعودی نیول فورس نے یہ آپریشن کیا جس میں اسے فوج کے مختلف شعبوں کا تعاون حاصل تھا۔ 
اے پی پی کے مطابق ایک بیان میں سفارت خانے نے بتایا ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کہ سعودی اور برادار اور دوست ممالک کے شہری جن میں کچھ سفارت کار اور بین الاقوامی اہلکار بھی شامل ہیں، سوڈان سے باحفاظت نکال لیے جانے کے بعد واپس پہنچ گئے ہیں۔‘
بیان کے مطابق برادر اور دوست ممالک کے چھیاسٹھ افراد کو جن کا تعلق کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، تیونس، پاکستان، انڈیا، بلغاریہ،  بنگلہ دیش، فلپائن، کینیڈا اور برکینو فاسو سے ہے سوڈان سے باحفاظت نکالا گیا۔
سعودی عرب نے ان تمام افراد کی اپنے اپنے ممالک واپسی کے لیے بھرپور کام کیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے۔

شیئر: