Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدوم ہونے والے جانور کا شکار کرنے پر دو سعودی شہری گرفتار

سہہ کے شکارپر70 ہزارریال جرمانہ مقررہے(فوٹو، ٹوئٹر)
الباحہ پولیس نے غیرقانونی طور پر سہہ کی معدوم ہونے والی قسم کا شکار کرنے کے الزام میں دو سعودی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق الباحہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے علاقے میں معدوم ہونے والی سہہ کا شکارشارٹ گن سے کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر لیا گیا ہے جبکہ شکار کے لیے استعمال ہونے والی شارٹ گن بھی ان سے برآمد کر لی گئی ہے۔
واضح رہے تحفظ جنگلی حیات قانون کے مطابق شارٹ گن سے شکار کرنے کا جرمانہ ایک لاکھ  ریال ہے جبکہ بغیرلائسنس شکار کھیلنے پر10 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔
ناپید ہونے والے حیوانات جن میں ’سہہ‘ بھی شامل ہے، کے شکار پر فی شکار 70 ہزار ریال جرمان مقرر کیا جاتا ہے۔
مذکورہ ملزمان کے خلاف تمام الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کا کیس متعلقہ عدالت کو بھیج دیا گیا۔

شیئر: