Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، قاہرہ دنیا کے مصروف ترین روٹس میں سر فہرست

’مارچ میں دونوں شہروں کے درمیان سفر کے لیے 446877 سیٹوں کی گنجائش رکھی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ، قاہرہ روٹ دنیا کے دس مصروف ترین روٹس کی فہرست میں اول نمبر میں آگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مارچ 2023 میں دونوں شہروں کے درمیان سفر کے لیے 446877 سیٹس کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
عالمی ادارے او اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’جدہ، قاہرہ روٹ میں آئندہ ماہ سیٹوں کی اضافی گنجائش رکھی جائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’دنیا کے مصروف ترین روٹس میں دوسرے نمبر پر کوالالمپور، سنگاپور ہے جس میں سیٹوں کی گنجائش 409946 ہے‘۔
’تیسرے نمبر پر سیؤل ، ٹوکیو ہے جس میں 334605 سیٹوں کی گنجائش ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’عالمی فضائی کمپنیاں رواں ہفتے کے دوران عالمی سٹیشنوں میں 10 لاکھ سیٹوں کی گنجائش پیدائش کریں گی‘۔

شیئر: