Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں 30 ہزار’آن لائن ‘نکاح ناموں کا اجرا

مقیم غیرملکی بھی ’ناجز‘ پورٹل پرنکاح نامے کی توثیق کراسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ سال رواں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 30 ہزار نکاح ناموں کی آن لائن توثیق کرائی گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت انصاف نے کہا ہے کہ کوئی بھی شہری اور مقیم غیرملکی ناجز پورٹل کے  ذریعے کسی بھی وقت نکاح نامے کی کارروائی کراسکتا ہے۔
اس کے لیے اسے ’ناجز‘ پورٹل پر نکاح نامے کی سروس تک رسائی حاصل کرکے متعلقہ ادارے کا انتخاب کرنا ہوگا پھر درخواست دہندہ کو اپنے اور متعلقہ فریقوں کے کوائف درج کرانا ہوں گے اس کے بعد مطلوبہ کاغذات منسلک کرنا ہوں گے اور پھر درخواست جمع کرانا ہوگی۔ 48 گھنٹے کے  اندر جواب موصول ہوجائے گا۔ 
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ نکاح نامے  کے  اندراج کی آن لائن کارروائی کی سہولت سے مقامی شہریوں  اور مقیم غیرملکیوں کو بڑا فائدہ ہورہا ہے اس سے نکاح کی کارروائی آسان ہوگئی ہے۔ سارا کام گھر بیٹھ کر انجام دیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: