Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف کی نئی سروس ’ناجز‘ کیا ہے؟

تجارتی اداروں کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کو سرکاری محکموں کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔
اب تجارتی ادارے ’ناجز‘ گیٹ کے توسط سے وزارت تجارت میں رجسٹرڈ تجارتی اداروں کے وکیل کا اندراج بھی کراسکیں گے اور پہلے سے موجود اندراج منسوخ بھی کراسکیں گے۔  
اخبار 24 کے مطابق ناجز گیٹ کے ذریعے اس سہولت کی بدولت تجارتی ادارے کے  قانونی نمائندے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن ہی ناجز گیٹ کے توسط سے تجارتی ادارے کے نمائندے کا اندراج بھی کراسکتا ہے۔ ترمیم بھی کراسکتا ہے اور اس کا اندراج ختم بھی کراسکتا ہے۔
وزارت انصاف نے نئی سروس سے استفادے کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔ تجارتی ادارے کا قانونی نمائندہ ’ناجز‘ اکاؤنٹ کھول کر اکاؤنٹ مینجمنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ تجارتی ادارے کے نام کا انتخاب اور پھر تجارتی ادارے سے متعلق مطلوبہ معلومات درج کی جائیں۔
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ خودکار سسٹم کے تحت قانونی نمائندے کی شناخت ہوجائے گی۔ اس کے بعد مطلوبہ ادارہ قانونی نمائندے کے اکاؤنٹ پر آجائے گا۔ اس کے بعد قانونی نمائندہ مطلوبہ کارروائی کرسکے گا۔ 

شیئر: