مصر: دولہا نے شادی کے 48 گھنٹوں میں دلہن کو ذبح کیوں کیا؟
مصر: دولہا نے شادی کے 48 گھنٹوں میں دلہن کو ذبح کیوں کیا؟
اتوار 30 اپریل 2023 5:30
ملزم کا کہنا تھا کہ دلہن نے ازدواجی تعلق سے انکار کر دیا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں سنگ دل شخص نے شادی کے 48 گھنٹے کے اندر دلہن کو ذبح کر دیا۔ پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کر چارروزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
دلہن کے ازدواجی تعلق سے انکار پر دولہا نے طیش میں آ کر اسے قتل کر دیا۔ مقتولہ کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے گلا کاٹ کرموت کے گھاٹ اتارا گیا۔
مزمز نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی مصر کی مغربی طنطا کمشنری میں جمرات اورجمعے کی درمیانی شب قتل کی یہ سنگین واردات ہوئی جس نے مصری معاشرے کوہلا کررکھا دیا۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق ’آیہ الشبینی‘ نامی 18 سالہ لڑکی کی شادی کی تقریبات ہنسی خوشی مکمل ہوئیں اورمہمانوں نے جانے کے بعد جوڑا اپنے گھررخصت ہوگیا تھا اس دوران کسی قسم کی کوئی غیرمعمولی بات سامنے نہیں آئی۔
پڑوسیوں نے پولیس کوبتایا کہ رخصتی کے بعد دوسرے دن بھی انکے گھرسے لڑنے کی آوازیں آرہی تھیں۔
مقتولہ کے چچا نے ’ایمن الشنینی ‘ نے بتایاکہ واردات کے بعد ملزم نے دلہن کے بھائی کو فون کرکے گھرآنے کا کہا جب وہ وہاں پہنچا تو ملزم جس کے کپڑے اورہاتھ خون آلود ہورہے تھے نے دروازہ کھولا اورمقتولہ کے بھائی کو اندر بھیجا اورخود باہرنکل کردوازہ باہرسے بند کردیا۔
چچا کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کا بھائی جب بہن کے کمرے میں پہنچا تو اسے خون میں لت پت پایا اس نے طبی امداد کےلیے بہن کا معائنہ کیا مگروہ ہلاک ہوچکی تھی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے جسم پرتیز دھارآلے کے 8 مہلک نشان تھے جبکہ اس کا گلا بھی کٹا ہوا تھا جو موت کا بنیادی سبب بنا۔
چچا کا کہنا تھا کہ 8 ماہ قبل منگی ہوئی اس دوران ملزم میں کوئی برائی نہ دیکھی(فوٹو، ٹوئٹر)
دریں اثنا ’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ ’دلہن نے ازدواجی تعلقات سے انکار کیا تھا، اسے سمجھانے کے باوجود بھی وہ کسی طرح تیار نہیں ہوئی جس پرطیش میں آکریہ حرکت کی‘۔
چچا ایمن کا کہنا تھا کہ اس کی بھتیجی یتیم ہے۔ دنوں کی منگی 8 ماہ قبل ہوئی تھی اس دوران دلہا میں کسی قسم کی کوئی غیرمعمولی بات دیکھنے میں نہیں آئی ۔ شادی کے دوسرے دن جب دلہن کی والدہ بیٹی سے ملنے گئی تو کسی قسم کا کوئی احتلاف نہیں دیکھا دونوں خوش ہی دکھائی دیئے تھے۔
چاچا کا مزید کہنا تھا کہ ملزم بنیادی طورپر اچھی شہرت اوراچھے اخلاق کا مالک تھا تاہم اس کے اس عمل سے ہمیں بے حد صدمہ ہوا جس کے بارے میں گمان تک نہیں تھا۔