Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فروغ ذہنی صحت مرکز‘ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، سعودی شوری

سیاح سعودی شہروں کی تاریخ و ثقافت سے واقف ہوں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے فروغ ذہنی صحت کے قومی مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت تعلیم کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے سکالر شپ کی حکمت عملی کا پلان تیار کرے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مجلس شوری نے پیر کو نائب صدر ڈاکٹر مشعل السلمی کی زیرصدارت ایوان میں  سال رواں کا  29 واں اجلاس منعقد کیا۔
شوری نے مذکورہ مطالبہ فروغ ذہنی صحت کے قومی مرکز کی جانب سے مالیاتی سال 1443-1444ھ (2022-2023) کی سالانہ رپورٹ پر صحت کمیٹی کی رپورٹ سننے کے بعد کیا۔

ینبع انڈسٹریل سٹی صنعتکاروں کے لیے پرکشش بن جائے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شوری نے فروغ ذہنی صحت مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذرائع آمدن کے فروغ کی سکیم تیار کرے اور اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر نیز محکمہ اوقاف اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ساتھ یکجہتی اور شراکت کا اہتمام کرے۔
شوری نے فروغ ذہنی صحت کے مرکز سے کہا کہ  وہ اپنے انتظامی ڈھانچے پر نظرثانی کرے اور اپنے اداروں کے نام ان کی ذمہ داریوں کے مناسب حال رکھے۔
شوری نے 1443-1444ھ (2022-2023) مالی سال کے حوالے سے جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کی سالانہ رپورٹ سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ بھی سنی۔

صنعتی سرمایہ کاری میں کمی کے چیلنج سے نمٹنے کا اہتمام کیا جائے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ارکان شوری نے  رپورٹ سننے کے  بعد اپنے تاثرات اور تجاویز کا اظہار کیا۔ رکن شوری فضل البوعنین نے  جبیل اور ینبع رائل کمیشن سے مطالبہ  کیا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ینبع انڈسٹریل سٹی میں صنعتی سرمایہ کاری میں کمی کے چیلنج سے نمٹنے کا اہتمام کرے۔ ایسی جامع حکمت عملی تیار کی جائے  جس کی بدولت ینبع انڈسٹریل سٹی صنعتکاروں کے لیے پرکشش بن جائے۔
ایک اور رکن شوری ناصر الدغیثر نے کہاکہ رائل کمیشن متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے اپنے یہاں سیاحتی، ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کے انتظامات کرے تاکہ سرمایہ کار اور سیاح کثیر تعداد میں ینبع انڈسٹریل سٹی آئیں۔ سعودی شہروں کی تاریخ و ثقافت سے واقف ہوں اور انہیں معلوم ہو کہ شہروں نے کس طرح مرحلہ وار ترقی کی۔ اس سلسلے میں جدید ابلاغی حکمت عملی اپنائی جائے جس کی مدد سے منفرد قومی کارناموں کو اجاگر کیا جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: