خواتین کے لیے منصوعی ذہانت کا تربیتی پروگرام
28 ممالک کی ایک ہزار خواتین کو ٹریننگ دی جائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) نے گوگل کلاؤڈ کے تعاون سے ایک ہزار خواتین کے لیے ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق پروگرام 30 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت 28 ممالک کی ایک ہزار خواتین کو 16 ٹرینرز ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ دیں گے۔
سدایا کا کہنا ہے کہ پروگرام اپنے دو مرحلوں میں دو گروپوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ماہر خواتین اور غیر ماہر خواتین کو الگ الگ ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ ٹریننگ کلاسز مفت ہوں گی۔ خواتین کو کلاؤڈ انجینیئر، ڈیٹا انجینیئر اور کلاؤڈ بزنس یا کلاؤڈ مشین انجینیئر کی ٹریننگ دی جائے گی۔