مستقبل میں ڈیجیٹل یوزر ڈیزائن پر سعودی ماہرین کی رائے
مستقبل میں ڈیجیٹل یوزر ڈیزائن پر سعودی ماہرین کی رائے
بدھ 3 مئی 2023 19:30
مملکت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سرکاری یا شاپنگ ایپس کے حوالے سے عروج پر ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں مستقبل کے لیے ماہرین کی جانب سے ڈیجیٹل خریدوفروخت کے ڈیزائن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ڈیجیٹل انڈسٹری یوزر کی ایکسپرٹ حنان العتیبی کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں صارفین کے تجربات اور انٹرفیس ڈیزائن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
کسی بھی ایسی کمپنی کے لیے جو فزیکل یا ڈیجیٹل پروڈکٹ پیش کرتی ہے اس کی ایپ یا انتہائی انٹرایکٹو ویب سائٹ کو ڈیزائن کرتے وقت صارف کے تجربے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔
جس کا مقصد صارفین کو ان کے پہلے رابطے سے لے کر آخری لمحے تک ایک مناسب تجربہ فراہم کرنا اور ساتھ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
یوزر انٹرفیس صرف ڈیجیٹل مصنوعات کے لیے استعمال کیا جاتا جو ڈیجیٹل صارفین کو کسی پروڈکٹ کے لیے تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔
دور جدید میں بہت سی کمپنیاں اپنے صارفین کے لیے مناسب طریقے سے ڈیجیٹل صارف کا تجربہ فراہم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کر رہی ہیں۔
صارف کے تجربے کی محقق سعودی خاتون حنان العتیبی کا کہناہے کہ ہر آن لائن پلیٹ فارم کی بنیاد اس کے یوزر انٹرفیس سکرینوں کو ڈیزائن کرنے سے پہلے صارف کا تجربہ حاصل کرنا اہم ہے۔
صارف کے رویے کا تجزیہ کرتے ہوئےایمیزون نے واضح کیا ہے کہ بہت سے خریدار اپنی ڈیجیٹل شاپنگ ٹرالی وہیں چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے اور اکاؤنٹ بنانے میں بہت سست ہوتے ہیں۔
حنان العتیبی نے بتایا ہے کہ ایمیزون نے اس مسئلہ کا حل یہ نکالا ہے کہ اب ایک بٹن کے ذریعے کسی صارف کی مدد کی جا سکے اور وہ بغیر رجسٹر ہوئے مہمان کے طور پر کوئی بھی خریداری کر سکے اور یہ طریقہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کوئی بھی صارف سب سے پہلے ڈیجیٹل خریداری کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے کیونکہ یہ پہلی چیز ہے جو اسے کسی پروڈکٹ کے ساتھ جوڑنے اور اس بارے میں اس کا تجربہ خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے سائٹ تک رسائی آسان بنا سکتا ہے۔
حنان العتیبی نے انڈیانا یونیورسٹی۔پرڈیو یونیورسٹی انڈیانا پولس امریکہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔
حنان نے کہا کہ ہم لوگ بنیادی طور پر کسی بھی ایسے پروگرام کو ڈیزائن اور تخلیق کرتے ہیں جو صارفین کو خصوصی ضروریات کے ساتھ مدد فراہم کرتا ہے۔
اس میں صارف کے تجربے کے ڈیزائن میں صارفین کی ضروریات اور طرز عمل کو سمجھنا اور ان کی توقعات پر پورا اترنے والی مصنوعات کو ڈیزائن کرنا شامل ہے۔
دوسری جانب انٹرنیٹ یوزر ڈیزائنر اشرف اگیلی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہاں یونیورسٹیوں میں مکمل طور پر صارف کے تجربے اور انٹرفیس ڈیزائن کے کورسز شروع کئے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال مملکت میں مسک فاؤنڈیشن کی جانب سے گیارہ ہفتے کا صارف تجربہ ڈیزائن کورس پیش کیا جا رہے ہیں جو طلباء کو ڈیزائنر یا ریسرچر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے تجربات فراہم کر رہا ہے۔
اشرف اگیلی نے مزید بتایا کہ ہمیں ڈیجیٹل کے میدان میں مزید ڈیزائنرز کی ضرورت ہے کیونکہ ہر چیز ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ہم ہر چیز آن لائن خریدتے ہیں اور صارفین کی یہ تعداد حیرت زدہ کرنے والی ہے کیونکہ بین الاقوامی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین میں سے 70 فیصد کسی شاپنگ سنٹر میں جانے سے پہلے ہر چیز کی چھان بین انٹرنیٹ کے ذریعے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سرکاری طور پر یا شاپنگ ایپس کے حوالے سے اپنے عروج پر ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں