Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 20 کروڑ درہم میں بنگلے کی فروخت

جزائرلانائی کے بنگلوں کی ڈیزائنر جنوبی افریقہ کی کمپنی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ماجد الفطیم ریئل اسٹیٹ کمپنی نے دبئی کے جزائر لانائی میں اعلٰی درجے کا مینشن بنگلہ 200 ملین درہم میں خرید لیا ہے۔ اسے دبئی سینٹر میں اعلٰی رہائشی کمپلیکس کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جا رہا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق جزائرلانائی کے بنگلوں کی ڈیزائنرجنوبی افریقہ کی سول انجینیئرنگ کمپنی ہے جو SAOTA کے کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ 
جزیرہ لانائی میں 13 منفرد قسم کے مینشن بنگلے ہیں۔ ہر بنگلے کا اپنا ساحل ہے۔ یہ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں لاغون الغاف کرسٹل جھیل کے قلب میں خصوصی جزیرے میں بنے ہوئے ہیں۔ دنیا کی مالدار ترین شخصیات ان بنگلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ 

جزیرہ لانائی ڈیڑھ لاکھ مربع میٹرپرمحیط ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

دبئی میں ان دنوں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے اور 12 برس کا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ 
2022 کے دوران دبئی میں 88 ہزار 29 سودے 239.64 ارب درہم میں ہوئے جو 2021 میں ہونے والے سودوں کے مقابلے میں دو گنا ہیں۔

شیئر: