Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جی سی سی کے وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت سے ملاقات

دہشتگردی کی فنڈنگ کے خاتمے کے لیے کام کیا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی سے بدھ کو ریاض میں جی سی سی کی مشترکہ فوجی کمانڈ کے کمانڈر جنرل عید الشلوی اورہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی اتحاد کے رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر جی سی سی کے نمائندہ وفد کو دہشت گردی کے انسداد کے سلسلے میں اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں سے متعارف کرایا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اسلامی اتحاد فکری، ابلاغی دہشت گردانہ رجحانات اورانتہا پسندانہ افکار سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کررہا ہے۔ دہشت گردی کی فنڈنگ سے نمٹنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ 
اسلامی فوجی اتحاد نے توجہ دلائی کہ ہماری جانب سے اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر جو کچھ  کیا جارہا ہے وہ باعث فخر ہے۔

اسلامی فوجی اتحاد ایک جامع نظام کے تحت کام کررہا ہے(فوٹو، ایس پی اے) 

دہشت گردی کے خلاف جنگ تشدد اور انتہا پسندی کے سدباب کے حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کے پیچھے سعودی قیادت کا ہاتھ ہے۔ 
المغیدی نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد ایک جامع نظام کے تحت کام کررہا ہے۔ رکن ملکوں کے درمیان تعاون بڑھا کرہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
جی سی سی کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جامع مشن کے حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کی خدمات پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 
یاد رہے کہ جی سی سی کی مشترکہ قیادت کا یہ دورہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کی خدمات سے واقفیت کے لیے کیا گیا تھا۔ 

شیئر: