Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کا مقابلہ کیسے کریں، اسلامی فوجی اتحاد کا تربیتی پروگرام

برطنوی کنگز کالج کے ماتحت ڈیفنس سٹڈیزسینٹرکے تعاون سے کیا جارہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے تحت اتوار کو تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے تحت رکن ممالک کے نمائندوں کو دہشت گردی کے انسداد، اصول اور سرگرمیوں سے متعارف کرایا جائے گا۔
تربیتی پروگرام برطانیہ کنگز کالج کے ماتحت ڈیفنس سٹڈیزسینٹرکے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تربیتی پروگرام میں بتا یا جائے گا کہ اسلامی فوجی اتحاد انتہا پسندی و دہشت گردی کے افکار سے نمٹنے کے سلسلے میں کن بنیادی امور پر زیادہ توجہ مرکوز کررہا ہے۔
اس حوالے سے فکری انتہا پسندی کے گھناؤنے پہلوؤں اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے انسداد کی حکمت عملی کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔

 مستقبل میں سر ابھارنے والے خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے۹

 مستقبل میں سر ابھارنے والے خطرات اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے مسلح افواج کے کردار، دہشت گردانہ پروپیگنڈے اور دہشت گردوں کی تیاری کے انسداد کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ 
اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی نے کہا کہ’ پروگرام کے تحت حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے حوالے سے رونما ہونے والی تبدیلیوں، سرحد پار دہشت گردی کے رجحانات اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے سٹراٹیجک کورس کی اہمیت کو اجاگر  کیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’انسداد دہشت گردی کے لیے موثر ٹیکنالوجی اور وسائل کے بارے میں شرکا کی تربیت کی جائے گی۔ دہشت گردی کی فنڈنگ کا پتہ لگانے والے وسائل سے متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جائے گا کہ فنڈنگ کا سلسلہ کس طرح روکا جائے‘۔

شیئر: