ملک میں انتخابات ایک دن کرانے کے کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ’اس نتیجے پر پہنچے کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے۔ کوئی ہدایت دیں گے نہ ہی مذاکرات میں مداخلت کریں گے۔ اگر چند دنوں میں معاملہ حل نہ ہوا تو پھر دیکھ لیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’مذاکرات ناکام ہوئے تو عدالت 14 مئی کے فیصلے کو لے کر بیٹھی نہیں رہے گی بلکہ عدالت نے اپنے فیصلے پر آئین کے مطابق عمل کرنا ہے۔‘
جمعے کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الا احسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں: چیف جسٹسNode ID: 761681