نائب وزیرداخلہ کا مصنوعی ذھانت اتھارٹی ’سدایا‘ کا دورہ
سربراہ نے نائب وزیرداخلہ کو فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہ کرایا(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرداخلہ ڈاکٹر ناصربن عبدالعزیز الداود نے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کا دورہ کیا۔
اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ بن شرف الغامدی نے ہیڈکوارٹرمیں نائب وزیر داخلہ کو’سدایا‘ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرالغامدی نے بتایا کہ سدایا سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم سے تبدیلی کو یقینی بنا رہا ہے۔
ڈاکٹرالغامدی نے نائب وزیر داخلہ کو سمارٹ سٹیز منصوبوں میں سدایا کی سائنسی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا اورانہیں سدایا کے تمام اداروں کا دورہ کرایا۔
انہیں سمارٹ سٹیزکے ذیلی شعبے ’التمیز‘ سینٹر سے بھی متعارف کرایا گیا جہاں متعدد پورٹلز ہیں جن میں سمارٹ سٹیز نیشنل پورٹل، سواھر پورٹل قابل ذکر ہیں۔
نائب وزیر داخلہ نے دورے کے اختتام پر سواھرکیمپ میں تربیت لینے والے نوجوانوں کی خدمات کوسراہا اوران کی حوصلہ افزائی کی۔
کیمپ میں مقامی نوجوانوں کو سمارٹ کنٹرول سی سی سسٹم کی بنیادوں سے آگاہ کیا گیا۔