Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کم ترین افراط زر والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر 

’سب سے زیادہ افراط زر ارجنٹائن ہے جہاں 104 فیصد کی شرح ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب دنیا بھر میں تین کم ترین افراط زر کی شرح والے ممالک میں شامل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں افراط زر کی شرح 2.7 فیصد ہے جبکہ پہلے نمبر پر چین ہے جہاں افراط زر کی شرح 0.7فیصد اور دوسرے نمبر پرسوٹزلینڈ ہے جہاں یہ شرط 2.6فیصد ہے۔
معیشت کے ایک عالمی ادارے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ افراط زر ارجنٹائن ہے جہاں 104 فیصد کی شرح ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں 43.68 فیصد افراط زر کی شرح ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’امریکہ میں 5 فیصد، برطانیہ میں 10.1 فیصد، اٹلی میں 8.3 فیصد اور جرمنی میں 7.2 فیصد افراط زر ہے‘۔

شیئر: