سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
’دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کے بحران کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کے بحران کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی اور امریکی وزیر خارجہ نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امن قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
دونوں وزارئے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے بھی بات چیت کی ہے۔