Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلہ نوجوان کی گاڑی بہا لے گیا، نئی گاڑی کا تحفہ کس نے دیا؟

مغرب کی نماز ادا کرنے مسجد گیا پیچھے سے سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
محایل عسیر میں مقیم ایک نوجوان کوجس کی پرانے ماڈل کی گاڑی سیلاب میں بہہ گئی تھی کو اس کے بدلے میں 2023 ماڈل کی نئی گاڑی مل گئی۔
سبق نیوز کے مطابق محایل عسیر میں مقیم حسن الشدیدی نامی نوجوان  نے بتایا کہ وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے قصبے سے دور مسجد گیا تھا اور گاڑی کو سڑک پر پارک کر دیا۔ اسی دوران وہاں سیلابی ریلہ آیا جو اس کی گاڑی کو بھی بہا کر لے گیا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ جب وہ باہر نکلا تو وہاں گاڑی نہ تھی جس پر پریشان ہو کر گاڑی کی تلاش شروع کی۔ گاڑی اسے ایک ندی میں ملی جو سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر وہاں آ گئی تھی۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کے اس نقصان پر افسردہ تھا کہ دوسرے دن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اہل علاقہ اس کے گھر کے باہر جمع ہیں اور وہاں 2023 ماڈل کی نئی گاڑی بھی کھڑی ہے جو اہل علاقہ کی جانب سے اسے پرانی گاڑی کے بدلے میں دی گئی۔

شیئر: