Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع نے گھاٹی میں گر جانے والی خاتون کو بچا لیا

’وقوعہ کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقے بنی حسن میں ایک خاتون گھاٹی میں گر گئی جسے شہری دفاع کی ٹیموں نے بچا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’واقعہ منگل کے روز پیش آیا ہے۔‘
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’وقوعہ کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔‘
’ابتدائی اندازے سے معلوم ہوا کہ خاتون پہاڑ سے پھسل گئی تھی اور گرنے کی وجہ سے متعدد جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں۔‘
’مذکورہ خاتون کو بحفاظت گھاٹی سے نکال کر محکمہ ہلال احمر کی طبی امدادی ٹیم کے حوالے کیا گیا جس نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا ہے۔‘
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسمی حالات کے علاوہ دھند یا تاریکی کے وقت پہاڑوں یا وادیوں میں گھومنا خطرناک ہوسکتا ہے۔‘

شیئر: