راولپنڈی ... پاکستان اور افغان حکام مردم شماری تک سیز فائر برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے۔ فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے کلی جہانگیر،کلی لقمان میں بین الااقوامی بارڈرپرتعینات پاک فوج کو ہٹانے کا افغان مطالبہ مسترد کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ون ا سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ فرینڈشپ گیٹ چمن پرہوئی۔ افغانستان نے مطالبہ کیا کہ کلی جہانگیر،کلی لقمان میں بین الااقوامی بارڈرپرتعینات پاکستانی فوج کوہٹایاجائے۔ پاکستان نے افغانستان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔