مستقبل میں 14 بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کام ہوگا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی کروز کمپنی میں فروغ سیاحت ادارے کے ڈائریکٹر مشھور باعشن نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی بحراحمر اور خلیج عرب کے ساحل پر سعودی سمندری سیاحت کا جدید ترین بنیادی ڈھانچہ قائم کررہی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ یہ بھی ہے کہ 2027 تک لگژری سمندری سیاحت کا سپیشل روٹ تیار کرلیا جائے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باعشن نے ’عربین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشن‘ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ’سعودی کروز، پبلک انویسٹمنٹ کے ماتحت کمپنی ہے۔ اس نے 2020 کے دوران ایک تجارتی مارکے کے ساتھ تجرباتی سیزن میں حصہ لیا تھا‘۔
سعودی کروز کمپنی ان دنوں جدہ، ینبع اور دمام میں کام کررہی ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
باعشن نے کہا کہ ’سعودی کروز کا مقصد مستقبل میں 14 بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل جل کر سمندری سیاحت میں حصہ لینا ہے۔ سعودی کروز کمپنی ان دنوں جدہ، ینبع اور دمام میں کام کررہی ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں