Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ احتساب میں 12 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان 

شاہی فرمان سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم (ادارہ احتساب) میں 2 ججوں کی ترقی اور 10 کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ شاہی فرمان جاری ہونے پر ایک جج کی ترقی اپیل کورٹ کے سربراہ اور ایک جج کی ترقی بی گریڈ میں کی گئی ہے جبکہ ادارہ احتساب میں دس نئے جج مقرر کیے گئے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ نئے ججوں کے تقرر اور ترقی کے شاہی فرمان سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی اور دائرہ کار وسیع ہوگا۔ کام تیزی سے نمٹایا جاسکے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اعلی قیادت ان تمام اہداف کو مدنظر رکھتی ہے۔اسی تناظر میں ترقی و تقررکے احکامات دیے گئے ہیں‘۔

شیئر: