Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرمان شاہی، اپیل کورٹ کے 40 قاضیوں کی ترقی 

حجوں کی ترقی سے محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی موثر ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دیوان المظالم (ادارہ احتساب) میں 40 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں نے کہا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت تین ججوں کو ترقی دے کر اپیل کورٹ کا سربراہ، پانچ کو اپیل کورٹ کا جج،  9 ججوں کو کورٹ بی کا سربراہ، ایک جج کو سیکریٹری کورٹ اے اور تین ججوں کو سیکریٹری کورٹ بی، ایک جج کو جج اے، بارہ ججوں کو جج بی اور چھ ججوں کو جج جی پر ترقی دی گئی ہے۔ 
ڈاکٹر الیوسف نے توجہ دلائی کہ 40 ججوں کی مختلف درجوں کے لیے ترقی سے محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی موثر ہوگی۔  

شیئر: