Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے 6 پروازیں

غیر ملکیوں کو مغربی ریجن میں کنگ عبداللہ ایئر بیس منتقل کیا گیا( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’ فضائیہ نے سوڈان سے 6 پروازوں کے ذریعے سعودیوں اور مختلف ممالک کے شہریوں کو بحفاظت نکالا ہے‘۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ سعودی فضائیہ نے سوڈان میں پھنسے ہوئے سعودیوں اور مختلف ملکوں کے شہریوں کو مغربی ریجن میں کنگ عبداللہ ایئر بیس منتقل کیا۔ 530 افراد کو سوڈان سے جدہ لایا گیا‘۔
ان میں سعودی اور 23 ممالک کے شہری جن پاکستان، امریکہ، برطانیہ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، صومالیہ، یوگنڈا، تنزانیہ،  آرمینیا، چاڈ، کینیا، فلسطین، ترکی، انڈونیشیا، ناروے، بنین  اور سوڈان شامل ہیں۔

 پاکستان، انڈونیشیا، مراکش اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے(فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ’ سوڈان سے متعدد ملکوں کےطیاروں نے بھی انخلا مہم میں حصہ لیا۔ 26 پروازوں سے 2889 افراد کو کنگ عبداللہ ایئربیس منتقل کیا گیا‘۔
ان میں انڈیا، پاکستان، سوڈان، انڈونیشیا، مراکش اور جنوبی کوریا کے شہری شامل تھے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ ’کنگ عبداللہ ایئر بیس سے پی آئی اے، ایئر انڈیا، تھائی ایئر، ایتھوپین ایئرلائن، مراکو، ایرانی، ماریطانیہ، جنوبی کوریا، لیبیا اور اقوام متحدہ کے طیاروں نے 22 پروازوں کے ذریعے 2558 افراد کو منتقل کیا ہے‘۔

شیئر: