شامل ہونے والی بوٹس مختلف امور کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مغربی ریجن میں نیول فورسز میں ’میڈیم فاسٹ پٹرول بوٹس‘ پراجیکٹ کی دوسری اور تیسری بوٹس شامل کی گئی ہیں۔ یہ فرانسیسی کواش ماڈل کی ہیں۔
سعودی وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل محمدالغریبی نے بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی کی نیابت کرتے ہوئے دونوں بوٹس پر قومی پرچم لہرایا اور بحری بیڑے میں ان کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یحیی عسیری اور شانتی نیول کواش کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کرسٹوف کلونکر اور لگنکس کمپنی کے ڈائریکٹر چولسو اس موقع پر موجود تھے۔
کواش بوٹس اپنے منفرد اور جدید ڈیزائن اور تیز رفتار انجنوں کی خصوصیت کی وجہ سے بحری جنگ میں مختلف حکمت عملیاں آسانی سے استعمال کر سکتی ہیں۔
یہ بوٹس مختلف امور کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جن میں تیز رفتار مداخلت، میری ٹائم سکیورٹی کے تحفظ اور بحری تنصیبات کی سلامتی شامل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں