Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جنگی جہاز الجبیل سعودی عرب کے حوالے

الجبیل جہاز جدید ترین حربی نظام سے آراستہ ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ فہد الغفیلی نے جلالہ الملک (الجبیل) بحری جنگی جہاز کا افتتاح کیا ہے۔ افتتاحی تقریب سپین کے شہر سان فرنانڈو میں منعقد کی گئی۔  
ایس پی اے اورالعربیہ نیٹ کے مطابق الجبیل جہاز السروات معاہدے کے تحت ملنے  والا پہلا بحری جہازہے ۔  
افتتاحی تقریب میں سپین میں متعین سعودی سفیرعزام بن عبدالکریم القین، سعودی بحریہ کے اعلیٰ افسران ، میڈرڈ میں سعودی سفارتخانے کے آرمی اتاشی، عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی ایس اے ایم آئی کے ایگزیکیٹیو چیئرمین انجینیئر ولید بن عبدالمجید ابوخالد، سپینی بحریہ کے چیف آف سٹاف، سپین کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار شریک ہوئے۔ 

معاہدے کے تحت ملنے  والا پہلا بحری جہاز ہے( فوٹو ایس پی اے)

سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی نے کا بحری جہاز الجبیل کی حوالگی کے موقع پر کہا کہ یہ بڑی کامیابی اورسعودی بحریہ کی تاریخ میں اہم اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے علاقے میں سمندری امن کے استحکام میں سعودی بحریہ کی کارکردگی بہتر ہو گی۔سٹراٹیجک اور اہم مفادات کا تحفظ بہتر شکل میں ہو گا۔ سپین اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھے گا ۔
ایس اے ایم آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی دفاعی صنعت اور ایس اے ایم آئی کمپنیوں کےلیے الجبیل جہاز کا افتتاح قابل فخر ہے۔  
واضح رہے کہ الجبیل جہاز جدید ترین حربی نظام سے آراستہ ہے ۔ یہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہے۔ یہ الیکٹرانک جنگ میں بے حد موثر ہے۔  

شیئر: