Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے پہاڑوں اور قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے جازان کے پہاڑوں اور قدرتی مناظرکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کو جازان ریجن کی  سیاحت کی دعوت دی ہے۔ 
 تصاویر میں فیفا، ھروب، الدایر اور الریث کمشنریوں کی پہاڑوں کی چوٹیاں بادلوں سے بغلگیر نظر آرہی ہیں۔ خوش رنگ درختوں کے پرکشش مناظر اورآبشاروں نے پورے علاقے کے ماحول کو سحر آفریں بنادیا ہے۔ 

جازان ریجن میں فروغ سیاحت کے حوالے سے بڑا کام ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

جازان ریجن میں گزشتہ برسوں کے دوران فروغ سیاحت کے حوالے سے بڑا کام ہوا ہے۔ سرکاری اداروں نے سیاحتی سہولتیں فراہم کرکے جازان کو صحیح معنوں میں مملکت کے سیاحتی نقشے میں نمایاں مقام دلادیا ہے۔ 
سیاحت کے لیے آنے والے پہاڑوں کی چوٹیوں پر سبزہ زاروں سے لطف اٹھا رہے ہیں۔ پانی کے چشمے، گھنے جنگلات اور وقفے وقفے سے بارش نے پورے علاقے کو سیاحوں کا مرکز بنادیا ہے۔ 

شیئر: