سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے والے ایک مصری شہری کو گرفتارکیا ہے۔ وہ مملکت میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مصری شہری کے قبضے سے 4578 نشہ آور گولیاں اور 30450 ریال برآمد ہوئے ہیں۔
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ مصری شہری ایک فارمیسی میں ملازمت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ممنوعہ گولیاں سپلائی کررہا تھا‘۔
پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ ملنے پرملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔